اسرائیل کی عمر اب دس سے سال سے زیادہ نہیں ہے، مقررین
کراچی میں عظیم الشان حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس، ویڈیو رپورٹ
3 Feb 2024 19:46
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے معروف ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا، جبکہ علی دیپ رضوی، شاہد علی بلتستانی، شجاع رضوی و دیگر نے ترانہ شہادت پیش کئے۔
رپورٹ: سید ظفر جعفری
شہر قائد کے علاقے اولڈ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد کی مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا ناظم آباد میں عظیم الشان حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس بعنوان ’’غزہ داستانِ مظلومیت و اقتدار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اہلیان اولڈ رضویہ سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے معروف ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا، جبکہ علی دیپ رضوی، شاہد علی بلتستانی، شجاع رضوی و دیگر نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض علی حیدر کاظمی نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں خواتین و بچوں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران اسکول کے طلباء و طالبات نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی و اسرائیل مظالم سے متعلق خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیا۔
حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کے دوران پنڈال میں شہدائے مقاومت اسلامی کی تصاویر و غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی منظر کشی بھی کی گئی تھی، جبکہ شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے شہداء کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے آخر میں امامیہ اسکاؤٹس نے مارچ کرتے ہوئے فلسطینی شہداء کو سلامی پیش کی۔ کانفرنس کے اختتام پر یکجہتی فلسطین کارڈ نویسی مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1112939