QR CodeQR Code

پاک ایران تجارتی تعلقات میں اصل رکاوٹ کون؟ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی انٹرویو

30 Jan 2024 23:52

پاک ایران تجارتی و اقتصادی تعلقات میں بہتری، وسعت و فروغ میں اصل رکاوٹ کون؟ ایران سے دور ممالک تو تجارتی و اقتصادی فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن پڑوسی پاکستان کیوں نہیں اٹھا رہا؟ امریکی پابندیوں کے باوجود کئی ممالک ایران سے تجارت کر رہے ہیں لیکن پاکستان کیوں نہیں کر رہا؟ تجارت کیلئے بارٹر سسٹم کی ایرانی پیشکش پر پاکستان کیوں توجہ نہیں دیتا؟ ایران سستی ترین گیس و تیل دینے کیلئے ہمہ وقت تیار لیکن شدید توانائی بحران کا شکار پاکستان مسلسل انکاری کیوں؟ کیا پاکستانی حکومتیں امریکی ڈکٹیشن کے باعث ایران سے تجارتی تعلقات کو فروغ نہیں دیتیں؟ کیا وجہ ہے کہ پاکستانی حکومتیں ملک و قوم کے مفاد پر ہمیشہ امریکی مفاد کو ترجیح دیتی ہیں؟ کیا ایران سے تجارتی تعلقات کے معاملے میں پاکستان امریکی ناراضگی سے ڈرتا ہے؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت پاکستان کی معروف ماہر معاشیات اور تجزیہ کار ہیں، وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے کالج آف اکنامکس اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کی ڈین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں، رواں سال انکی کتاب “Alternative to the IMF And Other Out of the Box Solutions” کو بہت پزیرائی ملی۔ وہ اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز، فورمز اور ٹاک شوز میں بحیثیت تجزیہ کار ملکی و عالمی معاشی امور پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پاک ایران تجارتی و اقتصادی تعلقات، اسکی اہمیت، بہتری و فروغ میں رکاوٹ سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے کراچی میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1112716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1112716/پاک-ایران-تجارتی-تعلقات-میں-اصل-رکاوٹ-کون-پروفیسر-ڈاکٹر-شاہدہ-وزارت-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com