QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ سے خصوصی گفتگو

23 Jan 2024 15:07

 اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب لیاقت علی ہزارہ نے آنیوالے انتخابات کے حوالے سے اپنی ترجیحات واضح کیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قوم کی نمائندگی ضروری ہے، ماضی میں توہین صحابہ بل اور یکساں قومی نصاب جیسے اقدامات نمائندے کی عدم موجودگی کی وجہ سے دیکھنے کو ملیں۔


ارباب لیاقت علی ہزارہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر اور این اے 263 میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے سال 2013ء میں ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ مختلف سماجی خدمات سرانجام دینے میں مصروف تھے۔ وہ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے بعد فعال رکن رہے، جسکے بعد انہیں سیکرٹری جوانان منتخب کیا گیا اور اسکے بعد انہیں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمت کرنے کا موقع ملا۔ وہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی بلوچستان کے دارالحکومت سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی سے مائننگ انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسکے بعد انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹبری سے تعلیم کے شعبہ میں ماسٹرز کی ایک اور ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور کیمبرج سے تصدیق شدہ ٹیچر ٹرینر اور آیلٹس کی تیاری کرانے والے استاد ہیں۔ انہوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے آنے والے انتخابات کے حوالے سے اپنی ترجیحات واضح کیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قوم کی نمائندگی ضروری ہے، ماضی میں توہین صحابہ بل اور یکساں قومی نصاب جیسے اقدامات نمائندے کی عدم موجودگی کی وجہ سے دیکھنے کو ملیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1110674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1110674/ایم-ڈبلیو-کے-قومی-اسمبلی-امیدوار-ارباب-لیاقت-علی-ہزارہ-سے-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com