QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کراچی کا غزہ ملین مارچ، شیعہ سنی رہنماؤں کی شرکت، ویڈیو رپورٹ

17 Jan 2024 15:00

اسلام ٹائمز: غزہ مارچ سے حافظ نعیم الرحمٰن، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ مرکزی امیر سراج الحق نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

حماس کے قائد اسماعیل ہنیہ کی جانب سے اسرائیل کی حالیہ دہشتگردی و جارحیت کے 100 دن ہونے پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے احتجاج کرنے کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور ”اہل فلسطین“ اور ”تحریک مزاحمت حماس“ سے یکجہتی اور اتحاد امت کے اظہار کیلئے کراچی کی شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“ ہوا، جس میں شہر بھر سے لاکھوں مرد و خواتین اور مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ غزہ مارچ سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ سید قنبر شاہ نقوی، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، جماعت اسلامی منارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ، سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم الزماں و دیگر بھی موجود تھے۔ غزہ مارچ کے آخر میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے دعا کرائی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
 


خبر کا کوڈ: 1109127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1109127/جماعت-اسلامی-کراچی-کا-غزہ-ملین-مارچ-شیعہ-سنی-رہنماؤں-کی-شرکت-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com