QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کے تحت سالار شہدائے قدس کانفرنس کا انعقاد

قاسم سلیمانی شہید ہوکر استعمار کیلئے اور بھی زیادہ خطرناک ہوگئے

11 Jan 2024 19:25

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے شہید ہوکر بھی امریکہ کا پیچھا نہیں چھوڑا اور اسے مشرق وسطیٰ سے نکلنے پر مجبور کر دیا، استعماری طاقتیں آج بھی قاسم سلیمانی کا نام سن کر بھی لرز جاتی ہیں، دشمن یہ سمجھا تھا کہ وہ شہید قاسم سلیمانی کو راستے سے ہٹا دیں گے تو ان کیلئے مزاحمت ختم ہو جائے گی، یہ تو استعمار کی بھول تھی۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس اور اُن کے رفقاء کی چوتھی برسی کی مناسبت سے امام بارگاہ مسجد وحدت المسلمین میں ’’سالار شہدائے قدس کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مرد و خواتین سمیت شہداء کے خانوادے، طلباء اور عوام نے شرکت کی۔ کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ نقی ہاشمی اور علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا اور مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو ایک ساتھ شکست دے کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، شہید قاسم سلیمانی انقلاب اسلامی کا ایک سپاہی تھے جنہوں نے اپنے کردار سے انسانیت کی مدد کی، یہی وجہ ہے کہ قاسم سلیمانی کو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے شہید ہوکر بھی امریکہ کا پیچھا نہیں چھوڑا اور اسے مشرق وسطیٰ سے نکلنے پر مجبور کر دیا، استعماری طاقتیں آج بھی قاسم سلیمانی کا نام سن کر بھی لرز جاتی ہیں، دشمن یہ سمجھا تھا کہ وہ شہید قاسم سلیمانی کو راستے سے ہٹا دیں گے تو ان کیلئے مزاحمت ختم ہو جائے گی، یہ تو استعمار کی بھول تھی، قاسم سلیمانی شہید ہوکر استعمار کیلئے اور بھی زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1108231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1108231/قاسم-سلیمانی-شہید-ہوکر-استعمار-کیلئے-اور-بھی-زیادہ-خطرناک-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com