برسی شہید حاج قاسم سلیمانیؒ
ایرانی قونصلیٹ کراچی میں شیعہ سنی علماء کا شہید قاسم سلیمانیؒ کو خراج تحسین، ویڈیو رپورٹ
7 Jan 2024 13:23
اسلام ٹائمز: پروگرام میں قونصل جنرل حسن نوریان، نگران وزیر اطلاعات و اقلیتی امور محمد احمد شاہ، ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، مولانا حیدر علی جوادی، ڈاکٹر صابر ابومریم، مولانا شیخ صلاح الدین، متحدہ علماء محاذ کے سیکریٹری جنرل مولانا امین انصاری و دیگر نے خطاب کیا۔
رپورٹ: سید ظفر جعفری
شہر قائد میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے کے زیر اہتمام عالمی یوم مزاحمت اور اسلامی مزاحمت کے علمبردار و شہید القدس حاج قاسم سلیمانیؒ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ سنی علماء کرام، سیاسی، مذہبی عمائدین اور دیگر برجستہ شخصیات، میڈیا سے وابستہ افراد، مختلف جامعات و علمی مراکز کے اساتید و طلاب اور اسی طرح کراچی میں مقیم ایرانی شہریوں نے شرکت کی اور شہید قاسم سلیمانیؒ کی زندگی کے مختلف پہلووں کی طرف توجہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سیمینار کے آغاز میں پاکستان و ایران کے قومی ترانے بھی چلائے گئے۔ پروگرام میں شہید حاج قاسم سلیمانیؒ سے متعلق تیار کی گئی خصوصی ڈاکیومینٹریز بھی چلائی گئیں، جبکہ اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پاکستان بھر میں ہونے والے احتجاج سے متعلق خصوصی ڈاکیومینٹری بھی چلائی گئی۔
پروگرام میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، نگران وزیر اطلاعات و اقلیتی امور محمد احمد شاہ، ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، بزرگ عالم دین مولانا حیدر علی جوادی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابومریم، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ مولانا شیخ صلاح الدین، متحدہ علماء محاذ کے سیکریٹری جنرل مولانا امین انصاری و دیگر نے خطاب کیا۔ برسی شہید قاسم سلیمانیؒ کے پروگرام کے آخر میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ و دیگر مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1107345