QR CodeQR Code

پی ٹی آئی رہنماء کامران حسین ہزارہ سے حالیہ صورتحال اور الیکشن سے متعلق خصوصی گفتگو

30 Dec 2023 23:59

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کامران حسین ہزارہ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کیساتھ پیش آنیوالے واقعات کی مذمت کی اور اسے پی ٹی آئی کو الیکشن سے دور رکھنے کی سازش قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ورکرز کنونشن تک رکھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ سب سے زیادہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ہے، کیونکہ جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں۔


پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنماء کامران حسین ہزارہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مقیم ہیں۔ وہ گزشتہ ایک دہائی سے مختلف سیاسی سرگرمیوں میں فعال ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول سے حاصل کی اور گریجویشن ڈگری کالج کوئٹہ سے مکمل کی۔ اس کے بعد جامعہ بلوچستان سے شعبہ مائیکرو بائیولوجی میں ماسٹرز کی سند حاصل کی۔ کامران حسین ہزارہ نے اپنی ایم فل کی ڈگری سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹدیز اِن ویکسی نولوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی سے حاصل کی۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء کامران حسین ہزارہ اپنے دور طالب علمی میں بھی فعال تھے اور طلباء تنظیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔ انہوں نے سال 2012 میں سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ سال 2022 میں کامران حسین ہزارہ نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کی۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کامران حسین ہزارہ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی مذمت کی اور اسے پی ٹی آئی کو الیکشن سے دور رکھنے کی سازش قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ورکرز کنونشن تک رکھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ سب سے زیادہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ہے، کیونکہ جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1105924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1105924/پی-ٹی-آئی-رہنماء-کامران-حسین-ہزارہ-سے-حالیہ-صورتحال-اور-الیکشن-متعلق-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com