QR CodeQR Code

شہید جنرل رضی موسوی کی شہادت انکی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای

28 Dec 2023 23:28

شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ شہید موسوی عمر بھر شوق شہادت لئے سرگرم عمل رہے، آخر کار رب العالمین کی طرف سے شہادت کا انعام نصیب ہوا! آپ بھی شہید کے اس اجر میں شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید سید رضی موسوی کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کے لیے فاتحہ پڑھی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور شہید رضی موسوی کے انتھک جہاد کی قدردانی کرتے ہوئے خداوند عالم سے دعا کی کہ ان کے درجات بلند فرمائے اور انھیں اپنے اوصیاء اور اولیاء کے ساتھ محشور کرے۔

انہوں نے شہید سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے گفتگو میں کہا کہ شہید جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، خدا شہید کے درجات بلند فرمائے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ شہید موسوی عمر بھر شوق شہادت لئے سرگرم عمل رہے، آخر کار رب العالمین کی طرف سے شہادت کا انعام نصیب ہوا! آپ بھی شہید کے اس اجر میں شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1105545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1105545/شہید-جنرل-رضی-موسوی-کی-شہادت-انکی-زندگی-بھر-محنت-کا-صلہ-ہے-آیت-اللہ-خامنہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com