QR CodeQR Code

شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ سے متعلق مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی انٹرویو

27 Dec 2023 20:07

تحریک آزادی فلسطین میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کا کردار ناقابل فراموش کیوں؟ فلسطین کی مقاومتی تحریکوں کو منظم و مضبوط کرنے میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کا کردار؟ شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ اسلام کا ہیرو، کیوں؟ دنیا بھر میں امریکی صہیونی مفاد کیخلاف شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی جدوجہد رنگ لا رہی ہے؟ مشرق وسطیٰ میں امریکی صہیونی مخالف مقاومتی محور کی تشکیل میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کا کردار؟ فلسطینی مجاہدین کے غلیل سے میزائل و ڈرون تک کے سفر میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی حکمت عملی؟ شہید قدس کا خطاب شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی جدوجہد کا عنوان کیوں بن گیا؟ شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ  بحیثیت اسلامی جرنیل؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے  معروف اہلسنت مذہبی رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


معروف اہلسنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان میں اہلسنت مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت جمعیت علمائے پاکستان سے ہے اور وہ اسوقت جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔ علامہ قاضی احمد نورانی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی میں بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جے یو پی کراچی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سپاہ قدس کے شہید سربراہ جنرل قاسم سلیمانیؒ و سربراہ حشد الشعبی شہید ابو مہدی المہندسؒ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی کیساتھ کراچی میں انکی  رہائش گاہ پر خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1105036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1105036/شہید-جنرل-قاسم-سلیمانی-سے-متعلق-مولانا-قاضی-احمد-نورانی-صدیقی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com