QR CodeQR Code

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت اسرائیل نامنظور و یکجہتی فلسطین ریلی

26 Dec 2023 03:02

اسلام ٹائمز: مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام حماس اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان میں دو ریاستی حل کی بات کرنے والے دراصل نظریہ پاکستان کی نفی کر رہے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور قائداعظم محمد علی جناح نے واضح فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اسرائیل نامنظور و یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابو مریم نے کی۔ اسرائیل نامنظور ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موٹر سائیکلوں اور کاروں پر ریلی کارساز سے مزار قائد پہنچی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل نامنظور اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویریں چسپاں تھیں۔ پلے کارڈز پر غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کرو کے نعرے بھی آویزاں تھے۔   اسرائیل نامنظور ریلی سے مختلف سیاسی و مذہبی قائدین بشمول آصف لقمان قاضی، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ڈاکٹر اسامہ رضی، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری، مفتی عبد الوحید یونس، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، عرم بٹ، خالدہ اقبال، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ صادق جعفری، رضی حیدر، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، جمعیت اہلحدیث کے مفتی مرتضیٰ رحمانی، جماعت اہلسنت کے مسرور ہاشمی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، معروف مذہبی اسکالر معاذ نظامی، مفتی محمد جہانزیب، اساتذہ برادری سے ڈاکٹر فضلی حسین، ڈاکٹر مدد علی صابری، ہندو برادری کے منوج چوہان، وجے مہاراج، سکھ رہنما سردار مگھن سنگھ، سردار ارجن سنگھ، مسیحی رہنما پاسٹر امانیول صوبہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1104877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1104877/فلسطین-فاؤنڈیشن-کے-تحت-اسرائیل-نامنظور-یکجہتی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com