QR CodeQR Code

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت دو روزہ آرٹس ورکشاپ کا آغاز

23 Dec 2023 00:07

اسلام ٹائمز: نمائش کے شرکاء میں ڈاکٹر صابر ابومریم، ویژول آرٹسٹ واجد علی، انجینئر و آرٹسٹ سید کاظم علی عسکری، صحافی عبد الوہاب، ویژول آرٹسٹ محمد ذیشان، آرٹسٹ اصغر احمد، فرخ نسیم، بشیر سدوزئی، اظہر ہمدانی، کالم نویس و ناولسٹ حمیرا سید، مرتضیٰ رحمانی، معاذ نظامی سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے تعاون سے دو روزہ ’’غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کرو‘‘ نمائش کا آغاز کردیا گیا۔ نمائش کے شرکاء میں ڈاکٹر صابر ابومریم، ویژول آرٹسٹ واجد علی، انجینئر و آرٹسٹ سید کاظم علی عسکری، صحافی عبد الوہاب، ویژول آرٹسٹ محمد ذیشان، آرٹسٹ اصغر احمد، فرخ نسیم، بشیر سدوزئی، اظہر ہمدانی، کالم نویس و ناولسٹ حمیرا سید، مرتضیٰ رحمانی، معاذ نظامی سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ 22 اور 23 دسمبر نمائش میں شہر قائد کے مختلف اسکول، کالیجز اور جامعات کے طلباء طالبات غزہ میں جاری معصوم بچوں کی نسل کشی کے مناظر کو کیلی گرافی، پکچر پینٹنگ، واٹر پینٹ، اسکیچنگ، کینوس سمیت مختلف فن میں پیش کیا جس کی دوسرے روز 23 دسمبر کو باقائدہ نمائش لگائی جائے گی۔ نمائش میں مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت شعبہ آرٹس سے تعلق رکھنے والے اساتذہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1104199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1104199/فلسطین-فاؤنڈیشن-کے-تحت-دو-روزہ-آرٹس-ورکشاپ-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com