حماس کا دفاعی حملہ، شبہات و پروپیگنڈا
غزہ کیلئے مغرب سراپا احتجاج عرب خاموش کیوں؟ تجزیہ کار آغا نقی ہاشمی کا اہم انٹرویو
16 Dec 2023 09:33
حماس کے دفاعی حملے سے متعلق کیا شبہات ایجاد و پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے؟ حماس کو اس وقت حملہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اگر تیاری نہیں تھی تو حماس نے اتنا بڑا حملہ کیوں کیا؟ کیا حماس نے حملے سے پہلے مقاومتی محور کو اعتماد میں لیا تھا؟ اگر حماس حملہ نہیں کرتی تو فلسطین کا مستقبل کیا ہوتا؟ حماس کے حملے سے دنیا بھر کی عوام کو کیا پیغام گیا؟ عیسائی یہودی مغربی عوام فلسطین کے حق میں سڑکوں پر کیوں؟ مغربی عوام میں فلسطین کے حق میں بیداری کی وجہ جذباتی ہے یا شعوری؟ لہو لہان غزہ کیلئے مغربی عوام سراپا احتجاج لیکن سعودی عرب، متحدہ عرب امارات و دیگر اہم عرب ممالک میں عوامی مظاہرے کیوں نظر نہیں آ رہے؟ کیا عرب بادشاہتوں و حکمرانوں کو صہیونیت نے ہی تربیت دیکر مسند اقتدار پر بٹھایا ہے؟ حماس اسرائیل جنگ کا مستقبل کیا ہوگا؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا نقی ہاشمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔
سینئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا نقی ہاشمی کا بنیادی تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے، وہ قم سے فارغ التحصیل اور اسوقت جامعہ بعثت پاکستان سے وابستہ ہیں۔ وہ اس جامعہ کے بنیاد گزار افراد میں شمار کئے جاتے ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ عوام میں انکے بیانات اور تجزیئے ہمیشہ درست راہ کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا نقی ہاشمی کیساتھ حماس کے دفاعی حملے سے پھیلائے گئے شبہات و پروپیگنڈا، لہو لہان غزہ کیلئے عیسائی یہودی مغربی عوام سراپا احتجاج لیکن عرب خاموش کیوں سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1102776