QR CodeQR Code

فلسطینی مزاحمتی خواتین کی یاد میں

خانہ فرہنگ ایران کراچی میں اشک مریم کانفرنس، ویڈیو رپورٹ

1 Dec 2023 02:31

اسلام ٹائمز: کانفرنس میں درجنوں پاکستانی وکلاء، مصنفین، ماہرین تعلیم، میڈیا، سنیما، ٹیلی ویژن اور آرٹ کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں سے مربوط خواتین نے بھی شرکت کی۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

خانه فرہنگ ایران کراچی میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر "اشک مریم" کے عنوان سے فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت میں خواتین کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں درجنوں پاکستانی وکلاء، مصنفین، ماہرین تعلیم، میڈیا، سنیما، ٹیلی ویژن اور آرٹ کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں سے مربوط خواتین نے بھی شرکت کی۔ خانه فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا کی زیر صدارت منعقدہ اشک مریم کانفرنس کی اہم شرکاء میں ماہر عالمی امور پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت، قومی کمیشن برائے حقوق خواتین کی سابق چیئرپرسن و معروف سماجی رہنما انیس ہارون، معروف سماجی رہنما سکینہ ظفر، نزہت شیریں، نرگس انجم، پروفیسر شازیہ فاطمہ، پروفیسر گلِ فروا، رہنما سندھ وومن لائرز الائنس شازیہ نظامانی، حمیرہ رحمان، عالمہ نزہت سعید حیدر، عابدہ بتول، خاتون صحافی بینش عباس، عدیلہ خان، اسراء جمشید و دیگر شامل تھے۔ کانفرنس میں سینئر تجزیہ کار و معروف صحافی نذیر لغاری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اشک مریم کانفرنس میں نظامت کے فرائض خاتون صحافی و اینکر پرسن زباد انور نے انجام دیئے۔ اشک مریم کانفرنس کے آخر میں ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1098817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1098817/خانہ-فرہنگ-ایران-کراچی-میں-اشک-مریم-کانفرنس-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com