QR CodeQR Code

فلسطینی شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی عوام کا منفرد احتجاج

28 Nov 2023 19:34

اسلام ٹائمز: سی ویو پر احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دی سپورٹرز کے ترجمان احسن مہدی نے کہا کہ شہر کراچی کی عوام کا ساحل سمندر پر جمع ہونا بھی اس بات کا ثبوت ہے غزہ میں انسانیت کو خطرہ ہے، غزہ میں آج ہزاروں مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈ رہی ہیں اور جو بچے بچ گئے ہیں انکی زندگی کی فکر میں ہیں۔


خصوصی رپورٹ

دی سپورٹرز کی جانب سے مظلومیں غزہ کی حمایت میں منفرد انداز میں ساحل سمندر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظلومین غزہ کے بچوں سے اظہار ہمدردی کے لئے علامتی جنازے رکھے گئے، جن پر شہریوں نے پھول رکھ پر غزہ کے شہید بچوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ اس موقع پر شہر کراچی سے تعلق رکھنے ہر مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ احتجاج میں حقوق نسواں کی معروف رہنما شیما کرمانی، فلسطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابو مریم، راوڈی رائڈرز کی ٹیم، ایم ای ایس او کے جنرل سیکرٹری سجاد علی نے شرکت کی۔ سی ویو پر احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دی سپورٹرز کے ترجمان احسن مہدی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کسی مذہب مسلک یا قوم کو مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ وہ انسان ہے لیکن آج وہ خاموش ہے تو ایسا شخص انسان کہلانے کے لائق نہیں، روئے زمین پر آج کہیں انسانیت کی اگر تذلیل ہورہی ہے تو وہ سرزمین فلسطین اور خاص طور پر غزہ ہے، یہ کوئی مغالطہ نہیں بلکہ حقیقت ہے، اگر فلسطین میں کسی مذہب مسلک یا قومیت کا مسئلہ ہوتا تو یورپ و امریکہ میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد یوں سڑکوں پر نا نکلتے۔

ترجمان نے کہا کہ شہر کراچی کی عوام کا ساحل سمندر پر جمع ہونا بھی اس بات کا ثبوت ہے غزہ میں انسانیت کو خطرہ ہے، غزہ میں آج ہزاروں مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈ رہی ہیں اور جو بچے بچ گئے ہیں انکی زندگی کی فکر میں ہیں، غزہ کی منسٹری آف ایجوکیشن کا یہ کہہ کر سال کے اختتام کا اعلان کرنا کہ اسکول میں پڑھنے والے بچے زندہ نہیں بچے انتہائی دردناک ہے، فلسطین کا دشمن انسانیت کا دشمن ہے، اسرائیل جنگی مجرم ہے کہ جس نے عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسپتالوں اور اسکول پر حملے کئے، اب تک 5000 بچوں سمیت 11 ہزار سے زائد انسانوں کو 50 دنوں میں قتل کرنے والا war monger اسرائیل ہے، ہم امن پسند لوگ ہے ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں ہم ہر ظلم کے خلاف ہے ظلم چاہے فلسطین میں یا کشمیر میں یا کسی عام انسان پر ہو، دی سپورٹر اسی طرح ہر ظلم و جبر، دہشتگردی  اور ہر طرح کی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، آج کی ہماری کوشش بلکل اسی طرح ہے جس طرح نار نمرود کو  بجھانے کے لئے ایک ابابیل پانی کا قطرہ اپنے منہ میں لے کر جاتی ہے اور کہتی میں اپنا فریضہ ادا کررہی ہوں، ہم بھی اپنا فریضہ ادا کرنے یہاں آئے ہیں۔   قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1098759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1098759/فلسطینی-شہداء-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-کراچی-کی-عوام-کا-منفرد-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com