QR CodeQR Code

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات

21 Nov 2023 14:20

سابق صدر آصف زرداری اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کراچی میں ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں ہونے والے ملاقات کے دوران ایرانی سفیر کے ہمراہ قونصل جنرل کراچی حسن نوریان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آصف زرداری اور ایرانی سفارت کاروں کے درمیان ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1097198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1097198/ایرانی-سفیر-رضا-امیری-مقدم-کی-سابق-صدر-آصف-زرداری-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com