غزہ جنگ کے حوالے سے معروف دینی اسکالر علامہ امین شہیدی کا خصوصی انٹرویو (حصہ اول)
21 Nov 2023 12:00
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران امت واحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حماس کے حملہ کے بعد جس طرح اسرائیل رویا اور اپنے ساتھیوں کو مدد کیلئے پکارا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صیہونی ریاست میں ایک دن کا حملہ برداشت کرنے کی بھی طاقت نہیں، امریکہ، برطانیہ اور دیگر اتحادیوں کی مدد نہ ہو تو اسرائیل کا زوال اسی دن شروع ہو جائے۔ سات اکتوبر کے بعد یوکرین کا مسئلہ پس پشت چلا گیا ہے، یوکرین روس کو دباو میں رکھنے کا ایک حربہ تھا، امریکیوں کو یوکرین کی بقاء یا عدم بقاء سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تاہم اسرائیل کے اس خطہ میں خاتمہ کا مطلب امریکہ اور یورپ کے مفادات کا خاتمہ ہے، اسی لئے اسرائیل کی بقاء انکے مفادات کی بقاء کا نام ہے۔ غزہ حملہ کے بعد اسرائیل کی درندگی پوری دنیا کے سامنے آشکار ہوگئی۔
علامہ محمد امین شہیدی امت واحدہ پاکستان کے سربراہ ہیں۔ انکا شمار ملک کے معروف ترین علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز میں ہوتا ہے، دلیل کیساتھ اپنا موقف پیش کرتے ہیں، خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا پر ٹاک شوز، مذاکروں اور مذہبی محافل میں شریک دکھائی دیتے ہیں۔ علامہ امین شہیدی اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ ملکی اور عالمی حالات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں، وہ اپنی تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے غزہ جنگ کے پس منظر، صیہونی مظالم و مزموم عزائم اور اس تناظر میں امت مسلمہ کے کردار کے حوالے سے علامہ امین شہیدی صاحب کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، انٹرویو طولانی ہونے کی وجہ سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا حصہ پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1097167