QR CodeQR Code

ہزاروں حامیان مظلومین فلسطین کا عظیم الشان اجتماع

کراچی کے ہزاروں بچوں کا غزہ کے معصوم شہید بچوں کو شاندار خراج عقیدت، ویڈیو رپورٹ

21 Nov 2023 23:52

اسلام ٹائمز: ہزاروں کفن پوش پاکستانی معصوم بچوں نے منفرد انداز میں ٹیبلو پیش کرتے ہوئے اپنے فلسطینی بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ عظیم الشان اجتماع میں شریک ہزاروں بچوں نے فرزند زہراء (س) حجت خدا حضرت امام مہدی (عج) سے تجدید عہد بھی کیا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

غزہ فلسطین کے ہزاروں شہید معصوم بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہر کراچی کے ہزاروں بچے اپنے والدین کے ہمراہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ کراچی میں حامیان مظلومین فلسطین پاکستان کے زیر اہتمام غزہ میں شہید ہونے والے پانچ ہزار سے زائد معصوم بچوں سمیت فلسطینی شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ نشترپارک ہونے والے اجتماع میں ہزاروں بچوں و خواتین سمیت اہلیان کراچی نے بلاتفریق مذہب و مسلک اور ہر قسم کی سیاسی و گروہی وابستگی سے بالاتر ہو کر شرکت کی۔ اجتماع گاہ میں غزہ فلسطین میں جاری بدترین اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بھی منظر کشی کی گئی تھی۔ ہزاروں بچوں سمیت اہلیان کراچی نے پانچ ہزار سے زائد غزہ کے معصوم شہید بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ حامیان مظلومین فلسطین اجتماع میں ہزاروں کفن پوش پاکستانی معصوم بچوں نے منفرد انداز میں ٹیبلو پیش کرتے ہوئے اپنے فلسطینی بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ عظیم الشان اجتماع میں شریک ہزاروں کفن پوش معصوم بچوں نے فرزند زہراء (س) حجت خدا حضرت امام مہدی (عج) سے تجدید عہد بھی کیا۔ حامیان مظلومین فلسطین اجتماع میں امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کے ڈاکٹرز نے ٹیبلو کے ذریعے غزہ فلسطین میں شہید ہونے والے سینکڑوں ڈاکٹرز و پیرا میڈکل اسٹاف کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا عظیم الشان اجتماع میں معصوم بچوں سمیت ہزاروں مرد و خواتین شرکاء نے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر معصوم بچوں کا جوش و ولولہ دیدنی تھا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 1096983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1096983/کراچی-کے-ہزاروں-بچوں-کا-غزہ-معصوم-شہید-کو-شاندار-خراج-عقیدت-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com