QR CodeQR Code

آرمی چیف سے ملاقات کے بعد علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

20 Nov 2023 08:39

اسلام ٹائمز سے اپنی خصوصی گفتگو مین ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے فلسطین کے حوالے سے واضح کہا کہ ہمارا وہی موقف ہے، جو قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف تھا، قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا اور اسے کبھی نہ تسلیم کرنے کی بات کی تو ہم بھی اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرین گے، افغانستان کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کے سلیپنگ سیلز وہاں ہیں، وہیں سے پاکستان میں دہشتگردی ہوتی ہے، اب بہت ہو گیا، مزید دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے۔


علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اسلامی نظریاتی کونسل، متحدہ علماء بورڈ پنجاب، قرآن بورڈ پنجاب سمیت متعدد سرکاری کمیٹیوں کے سینیئر رکن اور ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ ہیں۔ علامہ محمد حسین اکبر بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے داعی ہیں۔ ملک میں وحدت کے فروغ اور قیام امن کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گذشتہ روز ملک بھر کے علماء و مشائخ کیساتھ ایک نشست کی اور ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں علامہ محمد حسین اکبر کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے آرمی چیف کیساتھ ہونیوالی ملاقات کا احوال جاننے کیلئے ان سے ایک نشست کی، جسکا احوال پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1096834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1096834/ا-رمی-چیف-سے-ملاقات-کے-بعد-علامہ-ڈاکٹر-محمد-حسین-اکبر-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com