QR CodeQR Code

حماس اسرائیل جنگ، سعودی بادشاہت کی پالیسی قابل مذمت ہے

غزہ پر اسرائیلی جارحیت و عرب حکمران، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو کا خصوصی انٹرویو

18 Nov 2023 23:11

غزہ پر جاری بدترین صہیونی جارحیت، مغربی ممالک میں عوام فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں سڑکوں پر کیوں؟ کیا وجہ ہے کہ اسرائیل دنیا بھر کی عوام کی حمایت کھو چکا ہے؟ اکثر مسلم و عرب حکمران جدوجہد آزادی فلسطین کے بجائے صہیونی اسرائیل کے حامی کیوں؟ مسلم حکمرانوں میں فلسطین کا حقیقی حامی کون؟ کیا اسرائیل کے حامی مسلم و عرب حکمران اپنی صہیونیت نواز پالیسیاں تبدیل کرینگے؟ مذہبی جماعتوں کا کردار کیا ہونا چاہیئے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر بھی ہیں، پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو ہر حلقے میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے اسداللہ بھٹو کیساتھ  غزہ سمیت فلسطین پر بدترین اسرائیلی جارحیت اور غائن عرب حکمرانوں کے کردار و دیگر متعلقہ موضوعات پر مسجد قباء کراچی میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1096519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1096519/غزہ-پر-اسرائیلی-جارحیت-عرب-حکمران-مرکزی-نائب-امیر-جماعت-اسلامی-اسداللہ-بھٹو-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com