QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کا اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے تک آزادی فلسطین مارچ

13 Nov 2023 17:54

اسلام ٹائمز: اجتماع سے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب صدر لیاقت بلوچ، مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے صدر علامہ سید حسنین گردیزی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میثم کاظم نے خصوصی خطاب کیا۔


خصوصی رپورٹ

فلسطینی مظلومین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی بربریت کے خلاف آبپارہ تا امریکی سفارتخانہ تک مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی، پر شکوہ اجتماع کے شرکاء نے فلسطینی و پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ اجتماع سے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب صدر لیاقت بلوچ، مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے صدر علامہ سید حسنین گردیزی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میثم کاظم نے خصوصی خطاب کیا جبکہ اجتماع کے دیگر مقررین میں سید صفدر حسین گیلانی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، صوبائی صدور ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب علی جعفری، علامہ آغا سید علی رضوی، سید علی حسین نقوی، علمائے امامیہ کے علامہ آغا ضیغم عباس، آئی ایس او پاکستان کے نائب صدر شہریار حسین، ظہیر عباس نقوی شامل تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1095206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1095206/ایم-ڈبلیو-کا-اسلام-آباد-میں-امریکی-سفارتخانے-تک-ا-زادی-فلسطین-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com