QR CodeQR Code

خانہ فرہنگ ایران کراچی میں محفل مشاعرہ بنام شہداء و مجاہدین فلسطین، ویڈیو رپورٹ

11 Nov 2023 23:52

اسلام ٹائمز: ​تمام شعراء نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں غاصب اسرائیلی حکومت اور اسکے ہمنوا مغربی ممالک کے انسانیت سوز مظالم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی اور ان مظالم پر بعض اسلامی ممالک کی مصلحت پر مبنی خاموشی کی شدید مذمت کی۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

خانہ فرہنگ ایران کراچی میں فلسطینی مجاہدین اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک شاندار محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس مشاعرے میں شریک تمام شعراء نے فلسطینی مجاہدین کو منظوم خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ تمام شعراء نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں غاصب اسرائیلی حکومت اور اس کے ہمنوا مغربی ممالک کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اور ان مظالم پر بعض اسلامی ممالک کی مصلحت پر مبنی خاموشی کی شدید مذمت کی۔ محفل مشاعرہ کے دوران خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے خطاب میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان میں اٹھنے والی عوامی صدائے احتجاج کی بھرپور تعریف کی۔ محفل مشاعرہ کے اہم شعراء میں شاداب احسانی، سلیم فوز، کشور عدیل جعفری، ارتضیٰ جونپوری، عثمان جامی، ڈاکٹر فائزا زہرا میرزا، ڈاکٹر جاوید منظر، ضیا زیدی، سندھو پیرزادہ و دیگر شامل تھے۔ محفل مشاعرہ میں نظامت کے فرائض معروف انقلابی شاعرہ معصومہ شیرازی نے انجام دیئے، جبکہ انہوں نے شہید قدس جنرل قاسم سلیمانیؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مشاعرے کے آخر میں شرکاء نے فلسطینی مجاہدین اور تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1094570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1094570/خانہ-فرہنگ-ایران-کراچی-میں-محفل-مشاعرہ-بنام-شہداء-مجاہدین-فلسطین-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com