QR CodeQR Code

یمن اور جنگ آزادی فلسطین، سینیئر تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو

31 Oct 2023 23:23

جنگ آزادی فلسطین کے تناظر میں یمن کا کردار اور اہمیت؟ یمن کب سے مقبوضہ فلسطین کا حامی ہے؟ یمن کا محل وقوع، اس کی جغرافیائی و اسٹراٹیجک اہمیت کیا ہے؟ یمن کا اسلامی و تاریخی پس منظر اہم کیوں؟ باب المندب کی تجارتی و اسٹراٹیجک اہمیت؟ یمن کے پاس میزائل ٹیکنالوجی ایران کی دی ہوئی نہیں ہے، کیوں؟ یمن کو عسکری حوالے سے ایران کی مدد کی ضرورت کیوں نہیں؟ یمن کو ایران سے کس قسم کی مدد حاصل رہی؟ قائد حزب اللہ سید حسن نصر اللہ یمن کی مقاومت کے معترف کیوں؟ سید حسن نصراللہ کے مطابق یمن کی مقاومت رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کو کیسے دیکھتی ہے؟ یمن کا اسرائیل کی جانب میزائل مارنے کے پیچھے اصل پیغام کیا ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


سینیئر تجزیہ کار و کالم نگار سید راشد احد کا تعلق پاکستان کی شہ رگ کراچی سے ہے۔ وہ ریسرچ اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ ادبی شخصیت کے بھی حامل ہیں۔ وہ پاکستان کے مختلف تحقیقی اداروں و علمی مراکز میں کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ تاریخ پاک و ہند سمیت ملکی و عالمی حالات پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سید راشد احد کیساتھ جنگ آزادی فلسطین کے تناظر میں یمن کا کردار اور اہمیت و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ایک نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1092457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1092457/یمن-اور-جنگ-ا-زادی-فلسطین-سینیئر-تجزیہ-کار-سید-راشد-احد-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com