ناجائز اسرائیل کا صفحہ ہستی سے مٹنا ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے
حماس اسرائیل جنگ، مرکزی رہنماء جے یو پی مولانا سید عقیل انجم قادری کا خصوصی انٹرویو
24 Oct 2023 03:31
مسئلہ فلسطین سے متعلق مسلم و عرب حکمران اور عوام ایک پیج پر کیوں نہیں؟ حماس نے صہیونیت کیخلاف اپنے دفاعی آپریشن میں کون کون سی انتہائی حیرت انگیر کامیابیاں حاصل کیں؟ کیا غزہ کو فقط دوائیں، غذائی اشیاء، خیمے، کمبل وغیرہ دیکر مدد کی جا سکتی ہے؟ تحریک آزادی فلسطین کی سفارتی، عسکری امداد کون پوری کریگا؟ غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہونی چاہیئے؟ مسلم و عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کوتسلیم کئے جانے کا سلسلہ رک جائے گا؟ پہلے سے ہی اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کو سفارتی تعلقات کیوں ختم کر دینے چاہیئے؟ کیا وجہ ہے کہ دو ریاستی حل ناقابل قبول ہے اور مقبوضہ فلسطین کا ایک انچ حصہ بھی کسی کو بھی نہیں دیا جا سکتا؟ اسرائیل کا صفحہ ہستی سے مٹنا ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل کیوں؟ مقبوضہ فلسطین کی آزادی مسلح جدوجہد سے ہی ممکن ہے، کیوں؟ تحریک آزادی فلسطین سے متعلق ایران کا کردار؟ ایران کی حماس کیلئے حمایت کا 10 فیصد بھی اگر مسلم ممالک حمایت کریں تو مشرق وسطیٰ کی صورتحال کیا ہوگی؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔
معروف اہلسنت عالم دین و رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں، اس سے قبل وہ جے یو پی کراچی و سندھ کے صدر کی حیثیت سے بھی ذمہ داری سرانجام دے چکے ہیں، زمانہ طالبعلمی میں وہ انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ جے یو پی (نورانی) کی فعال ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے مصالحتی کمیشن کے اہم رکن ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا سید عقیل انجم قادری کیساتھ حماس اسرائیل جنگ، غزہ سمیت فلسطین کی حالیہ صورتحال و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1090524