کراچی، آئی ایس او کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج، ویڈیو رپورٹ
21 Oct 2023 15:58
شہر قائد کی مختلف جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔
رپورٹ: سید ظفر جعفری
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بعد نمازِ جمعہ شہر بھر کی جامع مساجد کے باہر غزہ پر صہیونی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بھرپور احتجاج کیا گیا۔ شہر قائد کی مختلف جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ احتجاجی مظاہرین نے امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں مظاہرین نے امریکا و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1089892