QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کراچی کی غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے کیخلاف ریلی، ویڈیو رپورٹ

20 Oct 2023 13:19

اسلام ٹائمز: ریلی میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل، امریکا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بلند کئے۔ ریلی کے اختتام پر مظاہرین نے اسرائیل و امریکا کے پرچم نذر آتش کئے۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

اسرائیل کے غزہ میں اسپتال اور حماس قیادت کے گھروں پر حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام محفل شاہ خراسان سے نمائش چورنگی تک یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کی، جبکہ ریلی میں علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ ملک عباس، فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، اہلسنت عالم پیر معاذ علی نظامی، ناصر الحسینی سمیت بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل، امریکا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بلند کئے۔ ریلی کے اختتام پر مظاہرین نے اسرائیل و امریکا کے پرچم نذر آتش کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1089436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1089436/ایم-ڈبلیو-کراچی-کی-غزہ-اسپتال-پر-اسرائیلی-حملے-کیخلاف-ریلی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com