آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل کے خاتمے کی پیشگوئی پوری ہوگی
حماس اسرائیل جنگ، سینئر تجزیہ کار آغا مسعود حسین کا خصوصی انٹرویو
18 Oct 2023 14:20
صیہونی اسرائیل کیا واقعاً طاقتور ہے یا مکڑی کا جالے سے زیادہ کمزور؟ حماس کی حیرت انگیز دفاعی کارروائی سے اسرائیل کو سب سے بڑا نقصان کیا پہنچا؟ موساد، سی آئی اے، ایم آئی سکس کا باآسانی مقابلہ ممکن ہے، کیسے؟ سعودی عرب و دیگر مسلم ممالک کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے منصوبے سے کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ حماس کی کامیاب کارروائی سے امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی کونسا بڑا نقصان اٹھانا پڑا؟ کیا مسئلہ فلسطین کا حل دو آزاد ریاستوں کا قیام ہے؟ پاکستان ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے بھی اسرائیل کو دھمکی دینے کو تیار نہیں؟ کیا مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے فائنل راؤنڈ شروع ہو چکا ہے؟ آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل کے خاتمے کی پیش گوئی کیوں درست ثابت ہوگی؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و کالم نگار آغا مسعود حسین کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔
آغا مسعود حسین مشہور و معروف سینیئر تجزیہ کار اور کالم نگار ہیں، وہ گذشتہ کئی دہائیوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، درجنوں قومی اخبارات، جرائد و ٹی وی چینلز سے منسلک رہ چکے ہیں۔ وہ وزیر اطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ملکی و عالمی ایشوز پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے آغا مسعود حسین کیساتھ حماس اسرائیل جنگ، غزہ سمیت فلسطین کی حالیہ صورتحال و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں انکے دفتر میں مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1089133