QR CodeQR Code

حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان

کراچی میں تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کا ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، ویڈیو رپورٹ

17 Oct 2023 21:57

اسلام ٹائمز: یکجہتی فلسطین مارچ میں خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شریک کی، جبکہ علامہ سید جواد نقوی نے خصوصی ٹیلیفونک خطاب کیا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں حماس کی قابل فخر مقاومت پر خراج تحسین پیش کرنے اور مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام ’’یکجہتی فلسطین مارچ‘‘ کا انعقاد نمائش سے سی بریز تک کیا گیا، جس كی قیادت علامہ جواد نوری، علامہ فدا توحیدی، مولانا منظر الحق تھانوی، مولانا محمود الحسینی، مفتی مکرم محمود قادری، مفتی محمد داؤد، مولانا شیخ سلیم، علامہ زین رضا اور مختلف مکاتب فکر کے علماء نے کی۔ فلسطین مارچ میں خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شریک کی۔ یکجہتی فلسطین مارچ سے علامہ سید جواد نقوی نے خصوصی ٹیلیفونک خطاب کیا۔ واضح رہے کہ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 1088837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1088837/کراچی-میں-تحریک-بیداری-امت-مصطفی-کا-یکجہتی-فلسطین-مارچ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com