QR CodeQR Code

مجاہدین فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی ملیر میں احتجاجی ریلی

14 Oct 2023 16:27

اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مظلومین و مجاہدین فلسطین نے قرآنی اصول کے مطابق اقلیت ہوتے ہوئے اکثریت پر غلبہ حاصل کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس اسرائیل کی طاقت کے بت کو ریزہ ریزہ کرکے رکھ دیا ہے، اب دنیا سے سپرپاور امریکا اور اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا طلسم بھی ٹوٹ چکا ہے۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

مظلومین و مجاہدین فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اور غاصب اسرائیل کے بدترین مظالم کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر گلشن حدید یونٹ کی جانب سے بعد نماز جامع مسجد جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن تا اللہ والا چوک فیز 1 تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا محمد علی زیدی الحسینی، مولانا بلاول فائزی، مولانا انصاف علی حیدری، صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، صابر عمران و دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ حیدر علی زیدی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ اور فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، آخر میں امریکہ اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مظلومین و مجاہدین فلسطین نے قرآنی اصول کے مطابق اقلیت ہوتے ہوئے اکثریت پر غلبہ حاصل کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس اسرائیل کی طاقت کے بت کو ریزہ ریزہ کرکے رکھ دیا ہے، اب دنیا سے سپرپاور امریکا اور اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا طلسم بھی ٹوٹ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری عالم انسانیت کی بالعموم او رعالم اسلام کی بالخصوص ذمہ داری ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بدترین بمباری اور بے گناہوں کے قتل عام کے خلاف آواز حق بلند کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1088394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1088394/مجاہدین-فلسطین-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-ایم-ڈبلیو-کی-ملیر-میں-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com