QR CodeQR Code

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں جشن مزاحمتِ فلسطین مظاہرہ

9 Oct 2023 05:08

اسلام ٹائمز: مظاہرے سے جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ عقیل انجم قادری، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، ارم بٹ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ثاقب نوشاہی، معروف اسکالر محمود عالم جہانگیری، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، جمعیت اہلحدیث کے مفتی مرتضیٰ رحمانی، اہلسنت رابطہ کونسل کے رہنما مسرور ہاشمی، معروف نعت خوان صاحبزادہ معاذ نظامی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، سکھ رہنما مگھن سنگھ اور دیگر نے خطاب کیا۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر  کراچی پریس کلب کے سامنےفلسطینی مزاحمت کی اسرائیل کے مقابلہ میں عظیم الشان کامیابی پر جشن فتح و مزاحمت کے عنوان سے مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔مظاہرے میں شہر بھر کی سیاسی و مذہبی قیادت سمیت سول سوسائٹی اور این جی اوز سمیت طلباء و طالبات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکائے مظاہرہ نے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور طوفان اقصیٰ کے پلے کارڈ اٹھا کر فلسطینی مزاحمت سے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعلان کر رہے تھے۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ عقیل انجم قادری، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، ارم بٹ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ثاقب نوشاہی، معروف اسکالر محمود عالم جہانگیری، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، جمعیت اہلحدیث کے مفتی مرتضیٰ رحمانی، اہلسنت رابطہ کونسل کے رہنما مسرور ہاشمی، معروف نعت خوان صاحبزادہ معاذ نظامی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، سکھ رہنما مگھن سنگھ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عرب حکومتیں کو اسرائیل کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہی تھیں ان کو جان لینا چاہیئے کہ اسرائیل کا وجود زیادہ دیر باقی رہنے والا نہیں ہے لہٰذا اپنے غلط اقدامات کو قبل از وقت درست کرلیں۔ آخر میں امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1086988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1086988/فلسطین-فاؤنڈیشن-کے-تحت-کراچی-میں-جشن-مزاحمت-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com