QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایم ڈبلیو ایم کی جشن فتح مقاومت اسلامی ریلی

9 Oct 2023 03:41

اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ہم کبھی بھی ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرینگے، اسرائیل کے فلسطینی عوام پر بڑھتے ہوئے ظلم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، جو لوگ اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے واضح پیغام ہے کہ اگر صیہونیوں کیلئے اتنی ہی محبت ہے تو جاکر اسرائیل میں بس جائیں۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلشن حدید یونٹ ضلع ملیر کراچی کی جانب سے فلسطین کے مسلمانوں کی تاریخی فتح کی حمایت میں جشن فتح مقاومت اسلامی ریلی نکالی گئی جس میں علاقائی تنظیموں نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز مسجد صاحب العصر گلشن حدید فیز ٹو سے ہوا جس کا اختتام گلشن حدید فیز ون چورنگی پر ہوا۔ ریلی میں نظامت کے فرائض انتظار حسین بلوچ نے انجام دیئے۔ ریلی سے  مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما مولانا محمد علی زیدی، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے نائب صدر مولانا بلاول فائزی، مولانا نثار جوہری، منصور سیال اور کوثر زیدی نے خطاب کیا جبکہ یاسر جعفری نے نعت رسول مقبولؐ کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ریلی گلشن حدید فیز ون چورنگی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ قبل ازیں اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ہم کبھی بھی ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرینگے، اسرائیل کے فلسطینی عوام پر بڑھتے ہوئے ظلم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، جو لوگ اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے واضح پیغام ہے کہ اگر صیہونیوں کیلئے اتنی ہی محبت ہے تو جاکر اسرائیل میں بس جائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1086985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1086985/کراچی-کے-علاقے-گلشن-حدید-میں-ایم-ڈبلیو-کی-جشن-فتح-مقاومت-اسلامی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com