تمام کیسز بےبنیاد ہیں، عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی گفتگو
3 Oct 2023 15:15
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ اعظم خان کو طاقت کے زور پر بلیک میل کرکے 164 کا بیان لیا گیا ہے جس کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ فوری فیصلہ دے۔
نعیم حیدر پنجوتھا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے متحرک وکیل ہیں، عمران خان کے تمام کیسز میں عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، نو مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے ساتھ موجود تھے جب رینجرز کے دستوں نے عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا، اس موقع پر رینجرز اہلکاروں کے تشدد سے نعیم حیدر پنجوتھا زخمی بھی ہوگئے تھے۔ عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسز بےبنیاد ہیں، اعظم خان کو طاقت کے زور پر بلیک میل کرکے 164 کا بیان لیا گیا ہے جس کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ فوری فیصلہ دے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1085622