QR CodeQR Code

عید میلاد النبیؐ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام استقبالیہ کیمپس

1 Oct 2023 18:34

اسلام ٹائمز: مجلسِ وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مختلف شہروں میں میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر جلوسوں کے شرکاء کا استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، شرکاء میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

مجلسِ وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مختلف شہروں میں میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ملتان میں میلادالنبیؐ کے جلوسوں کے راستے میں استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ بستی حاکم شاہ تحصیل جتوئی میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکاء کیلئے استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ علاوہ ازیں ماتمی سنگت لبیک یا حسین علیہ السلام کے تعاون سے مجلسِ وحدت مسلمین عزاداری ونگ تحصیل جلالپور پیر والہ کی جانب سے عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ تحصیل خانپور کے زیر اہتمام بھی جلوسوں میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا اور ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ تحصیل جتوئی کی جانب سے برادران اہلسنت کے جلوس عید میلادالنبیؐ کے راستے میں دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع مظفرگڑھ کی جانب سے علی پور امام بارگاہ مہاجرین سادات کے سامنے استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ اور عزاداری ونگ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر استقبالیہ کیمپ و سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1085184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1085184/عید-میلاد-النبی-ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کے-زیراہتمام-استقبالیہ-کیمپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com