QR CodeQR Code

اقوام متحدہ میں عظمت قرآن کی گونج، ایرانی صدر کا تاریخی خطاب

29 Sep 2023 23:47

اسلام ٹائمز: صدر سید ابراہیم رئیسی نے مغربی دنیا میں قران کریم کی توہین کے تازہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے کلام خدا کو نذر آتش کیا ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ صدائے ملکوت کو ہمیشہ کے لئے خاموش کردیں گے لیکن انسانی معاشروں کے لئے اعلیٰ قرآنی تعلیمات کبھی بھی نذر آتش نہیں ہوسکتیں اور توہین و تحریف کی سلگتی ہوئی آگ بے حقیقت ہوکر رہ جائے گی۔ ابراہیم رئیسی نے اپنے خطاب میں مسلم حکمرانوں کے مردہ ضمیروں کو جھنجوڑا اور امت مسلمہ کے جذبات کی بہترین ترجمانی کی۔


تجزیہ: سید عدیل زیدی

ایران کے صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران عظمت قرآن پر کھل کر بات کی اور یورپی ممالک میں کتاب الٰہی کی ہونے والی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ایرانی صدر نے آخری آسمانی کتاب کی حیثیت سے قرآن کریم کی اعلیٰ تعلیمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم نے عقائد کی توہین سے روکا ہے اور ادیان کے احترام کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احترام قرار دیا ہے۔ صدر سید ابراہیم رئیسی نے مغربی دنیا میں قران کریم کی توہین کے تازہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے کلام خدا کو نذر آتش کیا ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ صدائے ملکوت کو ہمیشہ کے لئے خاموش کردیں گے لیکن انسانی معاشروں کے لئے اعلیٰ قرآنی تعلیمات کبھی بھی نذر آتش نہیں ہوسکتیں اور توہین و تحریف کی سلگتی ہوئی آگ بے حقیقت ہوکر رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقدس آسمانی کتاب قرآن کریم کو نذر آتش کرنے، تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگانے اور دسیوں دیگر شرمناک طریقوں سے اسلاموفوبیا اور ثقافتی اپارتھائیڈ، معاصر انسان کے شایان شان نہیں ہے۔ ابراہیم رئیسی نے اپنے خطاب میں مسلم حکمرانوں کے مردہ ضمیروں کو جھنجوڑا اور امت مسلمہ کے جذبات کی بہترین ترجمانی کی۔ مزید احوال اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1084816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1084816/اقوام-متحدہ-میں-عظمت-قرا-ن-کی-گونج-ایرانی-صدر-کا-تاریخی-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com