انتخابات اور سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ سے خصوصی گفتگو
29 Sep 2023 21:01
اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر نے کہا کہ انہیں جنوری میں بھی عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے، بلوچستان سمیت ملک کے سرد علاقوں میں جنوری کے موسم میں انتخابات کرانا بہت مشکل ثابت ہوگا، عمران خان کے بغیر عام انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں دو تہائی کی اکثریت لیکر وفاق میں حکومت بنائی گی، کٹھن حالات میں ساتھ چھوڑنے والوں نے ہماری مشکلیں کم کر دی، اب نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔
محمد رحیم کاکڑ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ہیں، جو اس وقت کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں پی ٹی آئی کے صدر ہیں۔ وہ پی ٹی آئی کے فعال رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ جو گزشتہ ایک سال سے پاکستان تحریک انصاف سے وابسطہ ہیں۔ محمد رحیم کاکڑ اس سے قبل بھی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہے ہیں اور کوئٹہ کے میئر اور نائب ناظم کے طور پر بھی اپنے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران انہوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور عدالت کے ذریعے اپنے آئینی حقوق حاصل کئے۔ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر نے کہا کہ انہیں جنوری میں بھی عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے۔ بلوچستان سمیت ملک کے سرد علاقوں میں جنوری کے موسم میں انتخابات کرانا بہت مشکل ثابت ہوگا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہا کہ ان کے بغیر عام انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں دو تہائی کی اکثریت لے کر وفاق میں حکومت بنائی گی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں جانے والوں سے متعلق کہا کہ کٹھن حالات میں ساتھ چھوڑنے والوں نے ہماری مشکلیں کم کر دی۔ اب نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1084758