جامعہ کراچی میں مجلسِ مرثیہ تحت اللفظ ’حسینؑ اور انقلاب‘، ویڈیو رپورٹ
25 Sep 2023 08:07
اسلام ٹائمز: ڈاکٹر جعفر عسکری جعفر نے اپنے مخصوص و پُرجوش انداز میں شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کا مشہور عالم مرثیہ ’’حسینؑ اور انقلاب‘‘ پیش کیا۔
رپورٹ: سید ظفر جعفری
شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ کراچی کی اسٹاف ٹاؤن میں واقع مسجد آل عمران میں مجلسِ مرثیہ تحت اللفظ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شاگردان شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی نے سوز خوانی کی، جبکہ معروف محقق، ادیب و شاعر ڈاکٹر عقیل عباس جعفری، فراست رضوی، جوہر عباس، ظہیر عباس و ڈاکٹر محمد رضا کاظمی نے بارگاہ سید الشہداء میں سلام پیش کئے۔ مجلسِ مرثیہ تحت اللفظ میں ڈاکٹر جعفر عسکری جعفر نے اپنے مخصوص انداز میں شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کا مشہور عالم مرثیہ ’’حسینؑ اور انقلاب‘‘ پیش کیا۔ مجلسِ مرثیہ تحت اللفظ میں علم و ادب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ مجلسِ مرثیہ کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1083707