QR CodeQR Code

ہفتہ وحدت پر متحدہ علماء محاذ کے زیر اہتمام سیمینار

شیعہ سنی علماء و مشائخ کا خطاب، فرقہ واریت کیخلاف جدوجہد پر زور

6 Oct 2023 17:17

اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام و ملک دشمن قوتیں پاکستان میں قومیت، لسانیت، فرقہ واریت کے ذریعے اندرونی و بیرونی منظم، گھناؤنی سازشیں کررہی ہیں، وارثین انبیاء علمائے حق محراب و منبر کے ذریعے فرقہ وارانہ استعماری سازشوں کیخلاف وحدت و بیداری کی فضاء پیدا کریں۔


نقطہ نظر: ایس ایم عابدی

امام خمینیؒ کے فرمان پر منائے جانے والے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے متحدہ علماء محاذ کے زیر اہتمام 16ویں سالانہ سیمینار بعنوان ’’وحدت امت سیرت مصطفیؐ کی روشنی میں‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کی جبکہ سربرستی علامہ حسین مسعودی نے کی۔ سیمینار کی میزبانی کے فرائض مولانا مفتی محمد داؤد نے انجام دیئے۔ سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و سیاسی زعماء بشمول شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ ڈاکٹر پروفیسر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و وحدت، پیغامِ الٰہی اور منشائے رسالتؐ ہے، خاتم النبیین محمد مصطفیؐ نے پوری انسانیت کو امن و سلامتی، صبر و تحمل، عفو و درگزر، ایثار و قربانی، صلہ رحمی کا پیغام دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام و ملک دشمن قوتیں پاکستان میں قومیت، لسانیت، فرقہ واریت کے ذریعے اندرونی و بیرونی منظم، گھناؤنی سازشیں کررہی ہیں، وارثین انبیاء علمائے حق محراب و منبر کے ذریعے فرقہ وارانہ استعماری سازشوں کیخلاف وحدت و بیداری کی فضاء پیدا کریں، اسلام کے عادلانہ نظام سے روگردانی کے باعث پاکستان حالیہ مشکلات کا شکار اور آئی ایم ایف کے ظالمانہ شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، سیرت النبیؐ کو صرف منانے کے بجائے اپنی زندگیوں میں نافذ العمل کرنے کی ضرورت ہے، نبی کریمؐ کی ذات اقدس ہی نقطۂ اتحاد ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1083697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1083697/ہفتہ-وحدت-پر-متحدہ-علماء-محاذ-کے-زیر-اہتمام-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com