ایم کیو ایم وفد کی نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی سے ملاقات
23 Sep 2023 00:35
گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات، عام انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، سنجے پروانی، علی خورشیدی، شکیل احمد، ارشد وہرہ اور انجینئر جہانزیب شامل تھے۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات، عام انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد ہم سب کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، اس کی ترقی میں ملک کی ترقی مضمر ہے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے نگراں وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔
خبر کا کوڈ: 1083295