QR CodeQR Code

ہم امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے ایران سے تجارتی روابط رکھنے سے کتراتے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

17 Sep 2023 22:11

ایک انٹرویو میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ جو قوم آج بجلی کے بلوں کو جلا رہی ہے اگر ریاست نے ان کے حقوق کی پاسداری نہ کی تو وہ ان جگہوں پر جاکر اپنے غصے کا اظہار کریں گے جہاں سے بل جاری کئے جاتے ہیں، نوجوانوں کو دانستہ طور پر پاکستان سے مایوس کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے یئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ کی خوشنودی کے لئے عمران خان کوہٹا کر آزمائے ہوئے ان ناکام کرپٹ افراد کو عوام پر مسلط کر دیا گیا جن پر کرپشن کے سنگین مقدمات تھے، یہی سب سے بڑی ناکامی ہے، اس کے جوابدہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کرپٹ لوگوں کو بااختیار بنایا۔ ایک انٹرویو میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمارے ملک میں بجلی اور پٹرول انتہائی مہنگی کردیا گیا ہے، ایران سے ہمسایہ ممالک کو پٹرول اور گیس سستے داموں مل رہی ہے، ہم امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے سے کتراتے ہیں، امریکہ راضی رہے عوام چاہے تباہ و برباد ہو جائے، آئی ایم ایف سے قرض لے کے یہ موقع پر ست سیاست دان خود کھا گئے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو قوم آج بجلی کے بلوں کو جلا رہی ہے اگر ریاست نے ان کے حقوق کی پاسداری نہ کی تو وہ ان جگہوں پر جاکر اپنے غصے کا اظہار کریں گے جہاں سے بل جاری کئے جاتے ہیں، نوجوانوں کو دانستہ طور پر پاکستان سے مایوس کیا جا رہا ہے، لوگ پاکستان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، کاش مقتدر اور طاقتور طبقہ انسانی اقدار کو بھی ملحوظ خاطر رکھتا۔


خبر کا کوڈ: 1082187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1082187/ہم-امریکہ-کی-ناراضگی-کے-ڈر-سے-ایران-تجارتی-روابط-رکھنے-کتراتے-ہیں-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com