QR CodeQR Code

سانگھڑ، کھپرو میں چہلم امام حسینؑ کے ماتمی جلوس پر حملہ، 11 عزادار زخمی

8 Sep 2023 23:39

اصغریہ امام بارگاہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں منعقدہ مجلس کے شرکاء نے جلوس نکالا۔ جس کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ نے جلوس پر پتھراؤ کیا اور عزاداروں کو مارنے کے لیے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا، کھپرو تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ 11 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر کھپرو کے شہید چوک پر چہلم امام حسینؑ کے ماتمی جلوس پر حملے کے نتیجے میں 11 افراد عزادار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق صورتحال اس وقت خراب ہوئی، جب کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے ماتمی جلوس کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ اصغریہ امام بارگاہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں منعقدہ مجلس کے شرکاء نے جلوس نکالا۔ جس کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ نے جلوس پر پتھراؤ کیا اور عزاداروں کو مارنے کے لیے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا، کھپرو تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ 11 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 9 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 2 دیگر افراد کو سر میں چوٹیں لگنے کی وجہ سے علاج کے لئے میرپورخاص سول ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ سانگھڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ نے کہا کہ منتظمین کو جلوس نکالنے کے حوالے سے خبردار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دونوں فریقین سے یہ بھی کہا کہ اگر کسی نے قانون توڑا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1080641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1080641/سانگھڑ-کھپرو-میں-چہلم-امام-حسین-کے-ماتمی-جلوس-پر-حملہ-11-عزادار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com