90 روز میں الیکشن، ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، نائب صدر لاہور بار ربیعہ باجوہ کا خصوصی انٹرویو
8 Sep 2023 21:20
اپنے خصوصی انٹرویو میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے فوج کو بیرکوں میں واپس جانا پڑے گا، آئین کی بالادستی تک ہماری جنگ جاری رہے گی، الیکشن میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں۔ فوج کو فقط اپنی حدود میں رہنا چاہیئے۔
رابیعہ باجوہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر ہیں، بہت ہی دبنگ خاتون رہنما ہیں، آئین، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں، الیکشن میں تاخیر پر کھل کر اسٹیبلمشنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ربیعہ باجوہ نے عاصمہ جہانگیر کی کمی پوری کردی ہے بلکہ اُن کا متبادلہ ثابت ہوئی ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ربیعہ باجوہ عاصم جہانگیر کے مخالف پینل حامد خان گروپ سے منتخب ہوئیں۔ اسلام آباد وکلا کنونشن کے موقع پر خصوصی انٹرویو کیا گیا ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1080622