QR CodeQR Code

کوئٹہ، چہلم شہدائے کربلاء کی ویڈیو رپورٹ

8 Sep 2023 22:42

اربعین شہدائے کربلاء کے موقع پر کوئٹہ کے دو علاقوں میں جلوس برآمد ہوا۔ علمدار روڈ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، ہزارہ قبرستان تک پہنچا۔ اس موقع پر عزاداروں نے ماتمداری اور نوحہ خوانی کی۔


رپورٹ: اعجاز علی
 
سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلاء کے چہلم کے موقع پر شہدائے کربلاء کی یاد میں کوئٹہ میں مرکزی جلوس عزاء علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔ جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے نہایت عقیدت و احترام سے شہدائے کربلاء کو پرسا دیا۔ مرکزی جلوس کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ ہزارہ نچاری سے برآمد ہوا۔ جس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی محمد جواد رفیعی نے کی۔ اس موقع پر عزادار شبیہ علم اباافضل العباس کے ہمراہ جلوس میں شریک ہوئے۔ نوحہ خوانوں نے موقع کی مناسبت سے نوحہ خوانی کی اور عزاداروں نے ماتمداری کرتے ہوئے شہدائے کربلاء کی یاد کو تازہ کیا۔ عزاداروں کا یہ جلوس علمدار روڈ سے توغی روڈ اور دوبارہ علمدار روڈ میں داخل ہوا مقررہ راستوں سے ہزارہ قبرستان بہشت زینب سلام اللہ علیہا میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات اور ڈپٹی کمشنر سعد ابن اسد بھی جلوس عزاء میں موجود تھے اور مرکزی جلوس کے انتظامی امور کا جائزہ لے رہے تھے۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں بھی عزاداروں نے جلوس نکالا۔ جس میں ہزارہ ٹاؤن اور اسکے نواحی علاقوں کے عزاداروں نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1080621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1080621/کوئٹہ-چہلم-شہدائے-کربلاء-کی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com