میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا جعفریہ الائنس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ، علماء سے ملاقات
5 Sep 2023 16:52
اسلام ٹائمز: سید شبر رضا نے میئر کراچی کو کمانڈ اینڈ کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں 100 سے زائد ایچ ڈی کیمرے نشتر پارک سے سولجر بازار، گرومندر، ایم اے جناح روڈ اور امام بارگاہ علی رضا تک کا علاقہ کور کررہے ہیں، چہلم کے موقع پر نشتر پارک میں مجلس اور جلوس کی سیکورٹی کی نگرانی کی جائے گی۔
رپورٹ: ایس ایم عابدی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ نشتر پارک میں جعفریہ الائنس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا، اس موقع پر جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی، علامہ حسین مسعودی، سید شبر رضا اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ سید شبر رضا نے میئر کراچی کو کمانڈ اینڈ کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں 100 سے زائد ایچ ڈی کیمرے نشتر پارک سے سولجر بازار، گرومندر، ایم اے جناح روڈ اور امام بارگاہ علی رضا تک کا علاقہ کور کررہے ہیں، چہلم کے موقع پر نشتر پارک میں مجلس اور جلوس کی سیکورٹی کی نگرانی کی جائے گی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نشتر پارک تاریخی جگہ ہے، جس وقت میں ایڈمنسٹریٹر تھا تب بھی گزارش کی تھی کہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی ہمیں کوشش کرنی چاہیئے، آج میئر کی حیثیت سے دیکھ کر یہ خوشی ہوئی ہے کہ جعفریہ الائنس کے تحت یہاں 100 سے زائد کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں، دعا ہے کہ پروردگار ہم سب کو محفوظ رکھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1079936