QR CodeQR Code

کراچی کے نشتر پارک میں جعفریہ والنٹیئرز کا اجلاس، عزاداری اور عزا کی خدمت کا عزم و عہد

4 Sep 2023 20:53

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اربعین امام حسین (ع) مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ برپا کیا جائے گا، امسال کا اربعین حسینی ایسے عالم میں ہو رہا ہے کہ علاقائی اور عالمی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، اربعین حسینی کا اجتماع پہلے بھی اثر انداز ہوتا رہا ہے اور اب بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہونگے۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

مرکزی اربعین کمیٹی جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت کراچی کے نشتر پارک میں جعفریہ والینٹیئرز کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ عقیل موسیٰ، سید شبر رضا، اکبر علی، ثروت رضوی، شمس الحسن شمسی، میثم عابدی، غیور عابدی اور سلمان الحسینی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاک محرم ایسوسی ایشن، اسکاؤٹس رابطہ کونسل، آئی ایس او، مرکزی تنظیم عزا ایڈہاک کمیٹی، ہیئت آئمہ مساجد اور جعفریہ آرگنائزیشن سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ اجلاس کے موقع پر جعفریہ الائنس کے کراچی میں تمام اضلاع کے کوآرڈینیٹرز بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اربعین امام حسین (ع) مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ برپا کیا جائے گا، امسال کا اربعین حسینی ایسے عالم میں ہو رہا ہے کہ علاقائی اور عالمی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، اربعین حسینی کا اجتماع پہلے بھی اثر انداز ہوتا رہا ہے اور اب بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہونگے لہذا ہمیں بھی اپنے اجتماعات کو مزید منظم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے ہمارے رضاکار سب سے اہم خدمت انجام دے سکتے ہیں، ہمیں عزاداری اور عزا کی خدمت کا عزم و عہد کرنا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial 


خبر کا کوڈ: 1079931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1079931/کراچی-کے-نشتر-پارک-میں-جعفریہ-والنٹیئرز-کا-اجلاس-عزاداری-اور-عزا-کی-خدمت-عزم-عہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com