QR CodeQR Code

توہین صحابہ بل کے بعد حساس ترین صورتحال میں

تاریخ ساز اربعین حسینیؑ، اکبر علی مرکزی رہنما جعفریہ الائنس کا خصوصی انٹرویو

4 Sep 2023 20:36

اسلام ٹائمز: توہین صحابہ بل کے بعد ملکی حساس ترین صورتحال کے تناظر میں اربعین حسینیؑ کی اہمیت و اہداف؟ کراچی سمیت پاکستان بھر میں اس سال کے اربعین حسینیؑ کو تاریخ ساز کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟ اربعین حسینیؑ کو تاریخ ساز بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے؟ نجف تا کربلا مشی یا اربعین واک کی طرز پر پاکستان بھر میں بھی اربعین واک کی آمادگی و اقدامات؟ مرکزی اربعین کمیٹی کے قیام کے اہداف و مقاصد، کون کون شامل ہے؟ توہین صحابہ بل اور اربعین حسینیؑ سے متعلق جعفریہ الائنس کی فعالیت و اقدامات؟ و متعلقہ دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جعفریہ الائنس پاکستان کے بانی رکن و مرکزی رہنماء جناب اکبر علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


محترم اکبر علی کا تعلق پاکستان کے معاشی حب کراچی سے ہے، وہ جعفریہ الائنس پاکستان کے بانی رکن و مرکزی رہنماء ہیں۔ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی اجتماعی ملی و قومی معاملات میں فعال ہیں، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر و کراچی ڈویژن کے صدر رہ چکے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔ آپ گزشتہ تین دہائیوں سے میدان صحافت میں فعال ہیں، پاکستان کے صف اول کے نیوز چینل میں کلیدی عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے توہین صحابہ بل کے بعد ملکی حساس ترین صورتحال کے تناظر میں اربعین حسینیؑ کی اہمیت و اہداف، تاریخ ساز بنانے کیلئے لائحہ عمل، مرکزی اربعین کمیٹی کے قیام، توہین صحابہ بل و اربعین حسینیؑ سے متعلق جعفریہ الائنس کی فعالیت و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکے ساتھ ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1079896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1079896/تاریخ-ساز-اربعین-حسینی-اکبر-علی-مرکزی-رہنما-جعفریہ-الائنس-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com