QR Code
تجزیہ
انرجی کا بحران
4 ستمبر 2023
4 Sep 2023 06:21
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کو اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔
تجزیہ
4ستمبر 2023
مہنگی بجلی کا بحران.. پاکستانی عوام پریشان
مہمان: سید کاشف علی ( اسلام آباد)
میزبان: سید انجم رضا
ابتدائیہ
پاکستان میں بجلی کے بھاری بلوں سے ستائے عوام جہاں ملک بھر میں سراپا احتجاج ہیں وہیں کچھ گھر ایسے بھی ہیں جہاں بجلی کا بل اتنا نہیں آیا کہ وہ جیب پر بھاری پڑے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں رواں صدی کے آغاز میں جہاں ٹیکنالوجی بوم آیا وہیں بجلی کی طلب میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا جبکہ دوسری جانب بدقسمتی سے ملک میں بجلی کی پیداوار اتنی تیزی سے نہ بڑھ سکی اور یوں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث ملک بھر میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کی نسبت پاکستان میں بجلی کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باوجود یہ شعبہ گذشتہ کئی دہائیوں سے بہت زیادہ خسارے کا سامنا کر رہا ہے، اور اب یہ خسارہ عام عوام کی جیبوں پر قہر بن کر ٹوٹا ہے
اہم نکات:
بجلی مہیا کرنے والی نجی کمپنیوں آئی پیز کے ساتھ مہنگے داموں معاہدے بحران کی وجہ ہیں
پالیسی سازوں نے عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر معاہدے کئے
پن بجلی پہ انحصار کرنے بجائے تیل اور گیس پہ بجلی کی پیداوار پہ انحصار کیا
بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ عوام پہ قہر بن کے ٹوٹا ہے
آئی ایم ایف ڈیل کا بلوں میں اضافہ کا سبب بنا ہے
خبر کا کوڈ: 1079778
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com