علامہ افتخار حسین نقوی کا ’’تکریم قرآن دیگر مذاہب کی نگاہ میں‘‘ سیمینار سے خطاب
3 Sep 2023 23:24
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سچ ٹی وی کے سربراہ علامہ افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ریاستی اداروں کو جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا دینی چاہیئے اور اس چیز کو یقینی بنانا چاہیئے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں گے
اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین، ضلع اسلام آباد اور ثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام ایک کانفرنس بعنوان "تکریم قرآن کریم دیگر ادیان و مزاہب کی نگاہ میں" منعقد ہوئی جس میں ایرانی، شامی و عراقی سفیر سمیت وزیر علما کرائے نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سچ ٹی وی کے سربراہ علامہ افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ریاستی اداروں کو جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا دینی چاہیئے اور اس چیز کو یقینی بنانا چاہیئے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں گے، تکفیری سوچ نے ملک کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1079729