QR CodeQR Code

توہین صحابہ بل اور شیعہ مسلمانوں کا لائحہ عمل، علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی انٹرویو

30 Aug 2023 17:08

اسلام ٹائمز: توہین صحابہ بل پر اہل تشیع مسلمان کا اعتراض کیوں؟ کیا شیعہ مسلمان توہین کے قائل ہیں؟ کیا توہین صحابہ بل تکفیری عناصر نے تیار کیا؟ کیا شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اہلسنت بھی متنازعہ بل کے مخالف ہیں؟ کیا شیعہ مخصوص صحابہ کرام کو رضی اللہ کہنے کے قائل ہیں؟ توہین صحابہ بل کا غلط استعمال کیوں ہوگا؟ کیا صحاح ستہ جیسی معتبر کتب احادیث میں اللہ، رسولؐ، امہات المومنین، اہل بیتؑ، اصحاب، والدین رسول اکرم، والدین حضرت علیؑ کی بدترین توہین کی گئی ہے؟ کیا اسلامی تاریخی حقائق بیان کرنا توہین ہے؟ کیا توہین صحابہ بل پیش کرنے کی وجہ بدترین مہنگائی، عوامی مسائل، کرپشن، سیاسی بحران سے توجہ ہٹانا ہے، جس کیلئے ایک بار پھر تکفیری عناصر کو استعمال کیا گیا؟ کیا توہین صحابہ بل کے ذریعے فرقہ واریت پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا امریکی سازش ہے؟ گلگت بلتستان میں عالمی سازش کے تحت تکفیری عناصر کے ذریعے حالات خراب کئے جا رہے ہیں؟ توہین صحابہ بل سے پیدا شدہ حساس صورتحال میں اربعین حسینیؑ سے متعلق شیعہ مسلمانوں کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ یکم ربیع الاول کو اسلام آباد میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ یکم ربیع الاول کو اسلام آباد اجتماع کیلئے کراچی سمیت ملک بھر سے قافلے کب نکلنا شروع ہونگے؟ توہین صحابہ بل سے متعلق شیعہ مسلمانوں کا مطالبہ ہے کیا؟ و متعلقہ دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید صادق رضا تقوی اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی اجتماعی ملی و قومی معاملات میں فعال ہیں، وہ مجلس وحدت مسلمین سندھ و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہنے کے علاوہ کراچی ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بھی درس و تدریس و تحقیقی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، اس کیساتھ ساتھ وہ شیعہ قومیات اور اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب یکجہتی کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے توہین صحابہ بل اور پس پردہ مقاصد و حقائق، شیعہ مسلمانوں کے لائحہ عمل، اربعین حسینیؑ و یکم ربیع الاول کو اسلام آباد میں اجتماع و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں علامہ سید صادق رضا تقوی کیساتھ انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
 


خبر کا کوڈ: 1078980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1078980/توہین-صحابہ-بل-اور-شیعہ-مسلمانوں-کا-لائحہ-عمل-علامہ-سید-صادق-رضا-تقوی-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com