QR CodeQR Code

امام زین العابدینؑ نے اپنے کردار و عمل سے یزیدیت کو بے نقاب کیا، پیغام شہادت سیمینار

22 Aug 2023 02:39

پیغام شہادت سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہر مذہب، ہر طبقہ فکر، ہر قوم، ہر رنگ و نسل کے لوگ امام حسینؑ کو پکار رہے ہیں اور بلاشبہ بے اختیار کہہ اٹھتے ہیں کہ حسینؑ رب کا حسینؑ سب کا، پاکستان میں شیعہ، سنی، وہابی، دیوبندی، اہلحدیث سب امام حسینؑ کو حق مانتے ہیں اور برملا کہتے ہیں کہ کربلا میں جنگ نہیں ہوئی تھی بلکہ ظلم ہوا تھا۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں صوبہ پنجاب کے چیئرمین علامہ سید اظہار حسین شاہ بخاری کی زیر صدارت  16ویں سالانہ پیغام شہادت نواسہ رسولؐ سیدنا امام حسینؑ و سیدالساجدین امام زین العابدینؑ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب کے مہمانان خصوصی علامہ حافظ محمد اقبال رضوی، علامہ عارف حسین واحدی، ڈاکٹر غضنفر مہدی، علامہ آغا نیئر عباس جعفری، علامہ حیدر علوی، علامہ سید علی موسوی نوربخشی، علامہ پیر حافظ سید عطاء اللہ شاہ بخاری، علامہ غلام قنبر جعفری، پروفیسر سید راشد گردیزی، سکھ رہنما سردار انوپ سنگھ جگی، متحدہ علماء محاذ کے ترجمان قاری محمد رفیق، علامہ سید اعوان علی شاہ شیرازی، علامہ سید وحید الرحمن شاہ کشمیری اور علامہ ذیشان حیدر شاہانی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض طاہر عباس نے سر انجام دیئے۔ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و ذاکرین اور اقلیتوں کے رہنماؤں سمیت وکلاء، ڈاکٹرز، دانشور، تاجر و صحافی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام زین العابدین علیہ اسلام نے اپنے کردار وعمل کے ذریعے یزیدیت کو بے نقاب کیا اور حسینیت کے جو خدوخال واضح کئے وہ باطل قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنیوالی ہر قوت کیلئے رہنما حیثیت رکھتے ہیں، یزید سمجھتا تھا امام حسینؑ کو کربلا کے ریگستان میں شہید کرکے وہ سرخرو ہوگیا مگر امام زین العابدینؑ اور بی بی زینب سلام اللہ علیہانے کوفہ و شام کے بازاروں اور یزید کے دربار میں جو خطبے دیئے انہوں نے رہتی دنیا تک یزیدکو گالی بنادیا، آج ہر کوئی حسینی کہلاتا ہے مگر یزید کی اولاد اور اس کے ماننے والے بھی یزیدی کہلانا پسند نہیں کرتے، واقعہ کربلا کے بعد صرف دو فرقے باقی رہ گئے ہیں ایک امام حسینؑ کے ماننے والے حسینی اور دوسرے یزیدی ہیں۔ تقریب کے آخر میں مولانا محمد امین انصاری نے ملکی امن و استحکام، فلسطین و کشمیر، افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 1077217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1077217/امام-زین-العابدین-نے-اپنے-کردار-عمل-سے-یزیدیت-کو-بے-نقاب-کیا-پیغام-شہادت-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com