QR CodeQR Code

متنازعہ توہین صحابہ بل اور پس پردہ عوامل و حقائق، علامہ سید احمد اقبال رضوی کا خصوصی انٹرویو

19 Aug 2023 16:16

توہین صحابہ بل متنازعہ کیوں؟ کیا توہین صحابہ بل قرآن و سنت کے منافی ہے؟ متنازعہ بل کے پس پردہ عوامل و مقاصد کیا ہیں؟ توہین صحابہ بل فرقہ واریت پھیلانے کا باعث کیوں؟ متنازعہ توہین صحابہ بل کس نے بنایا، کس نے پیش کیا، کون استعمال ہوا؟ متنازعہ صحابہ بل سے متعلق اسٹیبلشمنٹ، تکفیری عناصر و حکومت کا کردار؟ توہین صحابہ بل کو چور دروازے اور سب سے چھپا کر پیش کرنے کی اصل وجہ؟ کیا متنازعہ توہین صحابہ بل کالعدم تکفیری عناصر نے بنا کر دیا؟ کیا متنازعہ توہین صحابہ بل فقط اہل تشیع مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے؟ کیا متنازعہ توہین صحابہ بل شیعہ قوم کے اتحاد و اتفاق اور دشمن کی ناکامی کا سبب بن چکا ہے؟ متنازعہ توہین صحابہ بل پر صدر مملکت نے دستخظ کر دیئے یا نہیں؟ توہین صحابہ بل بننا اور پاس ہونا چاہیئے لیکن کیسے؟ اسلام آباد میں کامیاب اجتماع کے بعد سوشل میڈیا میں پروپیگنڈا کیوں؟ متنازعہ توہین صحابہ بل کیخلاف جدوجہد کے تناظر میں اربعین حسینی کی اہمیت؟ متنازعہ توہین صحابہ بل کیخلاف جاری احتجاجی تحریک کے آغاز میں مجلس وحدت مسلمین کا کلیدی کردار کیوں؟ یکم ربیع الاول کو اسلام آباد میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


علامہ سید احمد اقبال رضوی اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرنجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، مرکزی سیکرٹری تربیت سمیت مختلف تنظیمی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے متنازعہ توہین صحابہ بل اور پس پردہ عوامل و حقائق، یکم ربیع الاول کو اسلام آباد میں احتجاجی اجتماع و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں انکی رہائشگاہ میں مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1076413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1076413/متنازعہ-توہین-صحابہ-بل-اور-پردہ-عوامل-حقائق-علامہ-سید-احمد-اقبال-رضوی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com