وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر میر واعظ سید عبدالطیف بخاری کا خصوصی انٹرویو
18 Aug 2023 15:48
مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے میرواعظ مولانا عبدالطیف بخاری کا "اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ میرواعظ عمر فاروق گذشتہ چار برسوں سے مسلسل نظربند ہیں، جو قابل مذمت ہے، میں ایل جی انتظامیہ سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ میرواعظ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
میرواعظ وسطی کشمیر مولانا سید عبدالطیف بخاری کا تعلق جموں و کشمیر کے علاقے بیروہ سے ہے، وہ مولانا سید علی شاہ کے فرزند ہیں، جنہیں انکی تعلیمی خدمات کی بناء پر لوگ سر سید ثانی کے نام سے یاد کیا کرتے ہیں۔ مولانا سید عبدالطیف بخاری مظہر الحق ہائی اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ میر واعظ مولانا سید عبدالطیف بخاری جموں و کشمیر انجمن مظہر الحق کہ جسکا قیام 1955ء میں عمل میں لایا گیا، کے سربراہ بھی ہیں، جسکے ذیل میں ایک مقامی شریعت بورڈ بھی فعال ہے۔ میر واعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف ملی اتحاد فورم کے سرپرست بھی ہیں، جسکا قیام جموں و کشمیر میں اتحاد و اتفاق بین المسلمین کے پیش نظر عمل میں لایا گیا۔ اسلام ٹائمز نے میرواعظ سنٹرل کشمیر سید عبدالطیف بخاری سے ایک نشست کے دوران کشمیر کی موجودہ صورتحال، میرواعظ عمر فاروق کی چار برسوں سے مسلسل نظربندی اور وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میرواعظ عمر فاروق گذشتہ چار برسوں سے مسلسل نظربند ہیں، جو قابل مذمت ہے، میں ایل جی انتظامیہ سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ میرواعظ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ یہاں کی مسلم قیادت اپنے حقوق کے دفاع کیلئے یکجا و یکسو ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ منبر و محراب کو ملت کے مسائل کے حل اور اتحاد و یکجہتی کے لئے استعمال ہونا چاہیئے نہ کہ منبر پر انتشار، تضاد و منافرت کی باتیں کی جائیں، علماء حق کی ذمہ داری ہے کہ اسے بروقت روکے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1076282